اقراء عزیز نے یاسر حسین کو ہاں کہہ دی

اقراء عزیز نے یاسر حسین کو ہاں کہہ دی

کس اسٹائل ایوارڈ 2019 کی ستاروں سے سجی تقریب گزشتہ رات کراچی میں منعقد ہوئی۔ اسٹائل ، فیشن اور گلیمر سے ہٹ کر اس بار کے ایوارڈز کی خاص بات اداکار یاسر حسین کی جانب سے اقراء حسین کو پروپوز کرنا رہی۔

ہر اہم موقع پر ایک ساتھ دیکھے جانے والے یاسرحسین اور اقراء کی گہری دوستی کے حوالے سے شوبز حلقوں کے علاوہ ان کے مداحوں کو بھی انتظار تھا کہ وہ دوںوں کب اس دوستی کو خاص بندھن میں باندھتے ہیں۔

دونوں نے اس انتظار کو ختم کرنے کے لیے لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب کا انتخاب کیا جہاں اقراء کو 2 ایوارڈز ملنے کے بعد یاسر کو تیسرا ایوارڈ بھی لینے کی سوجھی اور انہوں نے کچھ شرماتے اور ہچکچاتے ہوئے انہی الفاظ کے ساتھ اقراء کو پروپوز کر ڈالا ۔ اقراء کی جانب سے ہاں کہنے پریاسر نے سب کے سامنے تالیوں کی گونج میں  اقراء کو انگوٹھی پہنائی۔

یاسر کی جانب سے اقراء کو پروپوز کرنے اور انگوٹھی پہنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس سے قبل انسٹا گرام پر اقراء نے اپنی اور یاسرکی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس اہم موقع کے لیے دونوں کا لباس تیار کرنے والے فیشن ڈیزائنر علی ذیشان ، میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یاسر کیلئے کچھ خاص لکھا۔

یاسر کو ٹیگ کرتے ہوئے اقراء کا کہنا تھا کہ ’’تم جانتے ہو تم میرے ہو‘‘۔

دوسری جانب یاسر نے بھی اپنی اور اقراء کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میں خوش قمست ترین ہوں ‘‘۔

شو بز ساتھیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس نئی جوڑی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Share this post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *