اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط منصوبہ سازی کی ہدایت کی ہے۔ 

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے  آئندہ سال مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کے لیے تیاری اور قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کرنے اور  نیشنل واٹر کونسل کا اجلاس منعقد کرنے کی تیاری کی بھی ہدایت کی۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور  این ڈی ایم اے مربوط حکمت عملی بنائیں اور صوبائی حکومتوں کےساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ 

انہوں نے کہا کہ پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے، ہر تیسرے سال موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر جی ڈی پی کا خاطر خواہ حصہ خرچ ہوتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ محدود وسائل ترقی کی بجائے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، پاکستان کا موسمیاتی تبدیلی میں کردار نہ ہونے کے برابر ہے تاہم پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »