خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم میں ایک جگہ پر خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد مارے گئے۔

ضلع کرم میں ہی دہشت گردوں کے ایک اور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس کارروائی میں 11 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خوارج کے خلاف دونوں کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کی گئیں، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تلاش کے لیے آپریشن تیز کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی، ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وطنِ عزیز کا دفاع پوری ثابت قدمی سے کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »