فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فیصل آباد میٹرک امتحانات میں 57 فیصد امیدوار دوسری بار بھی فیل ہو گئے، سیکرٹری تعلیمی بورڈ کا کہنا ہےکہ کامیابی کا تناسب 42.82 فیصد رہا،20ہزار 977امیدواران نے امتحانات میں حصہ لیا۔
سیکرٹری تعلیمی بورڈ کےمطابق صرف 8ہزار 982 امیدوار پاس ہو سکے،تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
فیصل آباد میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 239 امیدوار شریک ہوئے جس میں سے ایک لاکھ 37 ہزار 948 امیدوار کامیاب ہوئے۔






Leave a Reply