اسلام آباد: وزیر اعظم  شہباز شریف نے قومی ائیر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کوقومی ائیرلائن سے متعلق اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے 4بریفنگ کے مطابق قومی ائیرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہوگی، نجکاری کی شرط ہے کہ نجکاری کے بعد قومی ائیرلائن کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی ۔

اس پر وزیراعظم نے قومی ائیر لائن کی نجکاری کے تمام مراحل تیز اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ 

اس کے علاوہ وزیراعظم نے فضائی بیڑے میں پرواز کے قابل طیاروں کی تعداد بڑھانے کا لائحہ عمل تیار کرنے اور پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ پارٹیوں کو پِری کوالیفائی کیا گیا ہے، جلد ہی قومی ائیرلائن کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »