کھیل میں سیاست لانے  پر  بھارت ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے۔ 

50 سال سے زائد عمر والوں کا ورلڈکپ 2027 میں بھارت میں شیڈولڈ ہے جس میں پاکستان اعزاز کا دفاع کرے گا تاہم کھیل میں سیاست لانے پر بھارت سے ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی میزبانی سے محروم ہوسکتا ہے۔ 

جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز نے کہا کہ  بھارت نے دسمبر 2025  تک پاکستان ٹیم کو و یزے کی یقین دہانی نہیں کرائی تو ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل ہوجائے گا۔

فواد اعجاز نے کہا کہ بھارت کو ورلڈ کپ کی میزبانی دینے پر اس ہی وقت پاکستان نے احتجاج کیا تھا کیونکہ بھارت نے گزشتہ سال بھی و یزا نہ دے کر ورلڈکپ میں اعزاز کے دفاع سے پاکستان کو محروم کردیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے ابتدا میں پاکستان نے کولمبو میں اوور فیفٹی کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »