لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ممکن ہے نچلے لیول پرکرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں۔

27 ویں نیشنل ڈیفنس سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ  پنجاب میں میرٹ کی خلاف ورزی نہیں کی جاسکتی، سیاسی بنیاد پر کوئی بھرتی نہیں کی گئی، کوئی کہہ دے کہ میں نے کسی کی سفارش کی ہے تو استعفیٰ تک دے سکتی ہوں،  ممکن ہے نچلے لیول پرکرپشن پوری طرح کنٹرول میں نہ ہو مگر اب ٹاپ لیول پر ممکن نہیں، کھربوں روپے کے پروجیکٹس چل رہے ہیں لیکن کرپشن کی کوئی شکایت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہت کچھ کرچکے ہیں اور بہت کچھ ہونےجارہا ہے، ہم پرتنقید کرنے والے صحافی کی اہلیہ بھی یہ کہنے پرمجبور ہیں کہ پنجاب میں محفوظ سمجھتی ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں جلسوں میں رکیک جملے کہے گئے، والد کے ساتھ کھڑے ہونے پر جیل میں ڈال دیاگیا مگر آج مکافات عمل ہے، وہ جانتے تھے ان کو نہ گرایا گیا تو ہماری جگہ نہیں بنتی،  سیاسی اخلاقیات کا معیار مقرر کرنا چاہیے،الزام لگایا ہے تو ثابت بھی کریں، گالم گلوچ اور الزام تراشی کا جواب پرفارمنس کے بیانیے سے دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »