پاکستان میں بیروزگاری میں اضافہ، 7 فیصد کے قریب پہنچ گئی: لیبر فورس سروے

باخبر اعلیٰ حکومتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ تازہ ترین لیبر فورس سروے کے مطابق بے روزگاری کی مجموعی شرح 7 فیصد کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS) نے 25-2024 کے LFS کی ابتدائی معلومات حالیہ منعقدہ “ڈیٹا فیسٹ” کانفرنس میں پیش کیں تاہم ماہرین نے آئی سی ٹی (اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری) اور چند دیگر شعبوں سے متعلق اعداد و شمار پر سوالات اٹھائے۔ 

اس رپورٹر نے چیف اسٹیٹیسٹیشن PBS سے اس بارے میں سوال بھیجا لیکن رپورٹ فائل ہونے تک کوئی جواب نہ ملا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے لیبر فورس سروے نے 25-2024 کے سروے میں 19ویں ICLS تعریف اختیار کر لی ہے جو انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) کی نئی ضروریات کے مطابق ہے۔

13 ویں انٹرنیشنل کانفرنس آف لیبر اسٹیٹسٹیشنز (ICLS) کا فریم ورک 1982 سے استعمال ہورہا تھا جس کے تحت کوئی بھی شخص جس نے حوالہ ہفتے میں صرف ایک گھنٹہ بھی اجرت، منافع یا خاندانی کاروبار میں کام کیا “برسرِ روزگار” شمار ہوتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »