الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد میں لیگی امیدوار بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی کے کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی جس دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ طلال چوہدری ایک ایسے امیدوار کے جلسے میں شریک ہوئے جو اب کامیاب امیدوار بن چکا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ آج ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے پہلے وکالت نامہ جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج طلال چوہدری کوحاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے مگر اگلی تاریخ پرلازمی خود پیش ہونا ہوگا، ابھی ہم طلال چوہدری کو نااہل نہیں کرتے، اگلی پیشی تک کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »