کہاں گئی مقبولیت؟ نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے: مریم نواز

صوبائی وزرا اور سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، مسلم لیگ ن نے 2024 کے الیکشن میں ہاری ہوئی اپنی نشستیں دوبارہ جیت لیں، ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو تاریخی کامیابی ملی۔

ان کا کہنا تھا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ کیا، الیکشن بیانیوں سے نہیں کارکردگی کے بل بوتے پر جیتا جاتا ہے، عوام نے مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر اعتماد کر کے ووٹ دیا۔مریم نواز نے کہا کہ ہری پور میں مسلم لیگ ن کی جیت کو سب نے دیکھا، بیانیے والوں کو کام کرنا نہیں آتا، صرف نوجوانوں کو گمراہ کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی نے قیدی نمبر804 کے نام پر الیکشن لڑا لیکن شکست ہوئی، ضمنی الیکشن میں مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہو گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا 2018 میں ملک کو ڈی ریل کیا گیا، آج نہ فیض حمید ہے نا وہ ججز جو پی ٹی آئی کو الیکشن جتواتے تھے، فیض حمید کی پوری طاقت پی ٹی آئی کے ساتھ تھی، بائیکاٹ تب ہوتا ہے جب آپ کو ہار کا یقین ہو، میں نے اور نواز شریف نے جیل کاٹی مگر الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »