ترجمان جنرل اسپتال لاہور کے مطابق اینڈو اسکوپی کے ذریعے بچی کے معدے سے ہیئر پن نکالی گئی، حساس پروسیجر ڈاکٹر حوریہ رحمان نے انجام دیا۔
جنرل اسپتال لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ پروفیسرشاہد، پروفیسر فریاد، ڈاکٹر حسن سلیمان نے پروسیجر کی نگرانی کی۔
اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ چونگی امر سدھو کی 3 سالہ جنت نے کھیلتے ہوئے ہیئر پن نگل لی تھی، بچی کے گھر والے جنت کو اسپتال لیکر آئے جہاں اس کا ایکسرے کیا گیا تو معدے میں ہیئر پن نظر آئی جس پر بچی کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔








Leave a Reply