ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو اکٹھا کرکے مکمل ویڈیو تیار کی، فوٹیجز مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی کیمروں سے حاصل کی گئی ہیں۔
ویڈیو میں تینوں حملہ آوروں کو ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آتے دیکھا جا سکتا ہے، حملہ آوروں کو روڈ پر رانگ وے سے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب پہنچ کر حملہ آوروں نے مارکیٹ میں موٹرسائیکل کھڑی کی، ویڈیو میں ٹوپی اور چادر پہنے خودکش حملہ آور کو دیکھا جاسکتا ہے، خودکش حملہ آور کو ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر تک انتظار کرتے دیکھا گیا۔بکتربند گاڑی کی وجہ سے حملہ آور پارکنگ ایریا میں چلے گئے، حملہ آوروں کو پارکنگ سے باہر نکلنے کی بار بار کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا منظر بھی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ 3 روز قبل پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں 3 اہلکار شہید اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ 3 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے تھے۔
گزشتہ روز آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملہ آور افغان شہری معلوم ہوتے ہیں تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








Leave a Reply