کارونجھر پہاڑ کی کٹائی پر احتجاج کرنیوالے وکلا کے ناصر شاہ سے مذاکرات کامیاب

کمشنر ہاؤس کراچی میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ملاقات کی جس میں  وکلا کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ  پیش کیا گیا۔

ناصر شاہ نے وکلا سے کہا کہ آپ کی اور ہماری جہدوجہد مشترکہ ہے، کینال پانی ہمارا بھی مسئلہ ہے، یہ بھی حقیقت ہے کہ چیئرمین بلاول نے کینالز کا ایشو واپس کرایا ہے،  وزیر اعلیٰ سندھ اسمبلی گئے ہیں اور کہا ہے مطالبات لے آؤں،کارونجھر کے مسئلے پر ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دیگر معاملات پر بیٹھ کر بات کریں گے،  وکلا سے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ وصول کرلیا ہے،  میں وہاں آپ کی نمائندگی کروں گا، کیرتھر میں اگر کوئی مائننگ ہورہی ہے تو وہ غیرہ قانونی ہے۔

اس سے قبل ضلع تھرپارکر میں موجود کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف کراچی بارایسوسی ایشن کی احتجاجی ریلی سندھ ہائیکورٹ سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے پی آئی ڈی سی چوک پہنچی جہاں  پولیس نے وکلا کو روکنے کی کوشش کی تو اس دوران دھکم پیل ہوئی اور وکلا کنٹینرپرچڑھ گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »