محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز کے دوران شمال مشرق سے 20 سے 25 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے خشک ہوائیں چل سکتی ہیں تاہم اس دوران موسم خشک اور خنک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ تین روز کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 16 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم خنک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔








Leave a Reply