لاہور : پنجاب حکومت نے گندگی پھیلا نے والوں پر بھی جرمانے عائد کیے جانے کا فیصلہ کیا  ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا  جس دوران  مریم نوازنے ویسٹ ٹو ویلیو  پروجیکٹ کیلئے وسط جنوری تک کا جامع پلان طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں، زیرو سے آغاز کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ ستھرا پنجاب پروجیکٹ میں بہتری لارہے ہیں، شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے تھا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کمرشل ایریازاورسڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ہوں گے جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا جرمانے کی سزا پائے گا۔

پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گی جب کہ صوبے میں اب کوڑے کرکٹ سے بھی انرجی پیدا کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »