شکیب الحسن کا جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن سے بولنگ کروانے کا انکشاف

شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو 2024 میں انگلش کاؤنٹی کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس کی وجہ سے انہیں معطل بھی کردیا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں شکیب الحسن نے انکشاف کیا کہ میرا خیال ہے میں نے تھوڑی بہت جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ میں نے سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے اور اپنے کیرئیر میں کبھی ٹیسٹ میچ میں بھی اتنے اوورز نہیں کیے تھے۔

شکیب الحسن نے کہا کہ میں لمبی بولنگ کرکے بہت تھک چکا تھا، پاکستان کے خلاف بیک ٹو بیک ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، ہم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی اور پھر میں 4 روزہ کرکٹ کی طرف چلا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »