تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خواتین فٹبال ٹیم براہ راست فیفا کے کسی ایونٹ میں شرکت کریگی

محسن گیلانی نے کہا کہ درحقیقت یہ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی لمحہ ہے، ماضی میں پاکستان فٹبال ٹیم نے فیفا کوالیفائی راؤنڈ میں شرکت کی البتہ فیفا کے کسی ایونٹ میں براہ راست شرکت کا یہ پہلا موقع ہوگا اور اس کے لیے وہ فیفا کے صدر کے بے حد شکر گزار ہیں۔

اس ایونٹ سے پاکستان بھر کے نوجوان فٹبالرز کو ایک تحریک ملے گی اور یہ پہلی بار ہوگا کہ فیفا کہ کسی ایونٹ میں پاکستان کا قومی پرچم لہرائے گا جو درحقیقت بطور پی ایف ایف صدر کسی کارنامے سے کم نہیں ہوگا۔

فیفا خواتین فٹبال کی عالمی درجہ بندی کی 198 ٹیموں میں پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کا 154واں نمبر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »