نوجوان نے سڑک پر ’ 26‘ کاہندسہ لکھ کر اس پر آگ لگا دی اور اس خطرناک کرتب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کردی، نوجوان کا مقصد اپنی سالگرہ کو وائرل بنانا تھا لیکن یہ کوشش اُسے بھاری پڑ گئی حتیٰ کہ نوجوان کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔دبئی پولیس نے فوری طور پر اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے خلاف کارروائی کی اور اس پر 2 ہزار درہم ( تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) کا جرمانہ عائد کردیا جب کہ گاڑی سے کرتب دکھانے کی پاداش میں نوجوان کی گاڑی بھی 60 دن کے لیے ضبط کر لی ۔
دبئی پولیس کی والدین سے درخواست
دوسری جانب دبئی پولیس نے اس واقعے پر والدین سے درخواست میں کہا کہ وہ اپنے بچوں کو اس طرح کی خطرناک حرکتوں سے بچائیں اور انہیں سوشل میڈیا کے وائرل رجحانات سے دور رہنے کی تعلیم دیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر خطرناک کرتب ناقابل برداشت ہیں اور ایسی حرکتوں سے عوام کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔








Leave a Reply