آسٹریلیا میں دہشتگردی کے واقعے کی تحقیقات میں نئے حقائق سامنے آگئے، آسٹریلوی پولیس نے دونوں حملہ آوروں سے متعلق دستاویزات عدالت میں جمع کرا دیں جس میں یہ بتایا گیا کہ حملہ آوروں ساجد اکرم اور نوید اکرم نے آسٹریلیا میں ہی تکنیکی ٹریننگ حاصل کی اور حملے سے ایک دن قبل حملہ آوروں نے بونڈی بیچ کا وزٹ بھی کیا۔
دستاویزات کے مطابق ایک حملہ آورکے فون سے ملی ویڈیو میں دونوں ملزمان داعش کے جھنڈے کے سامنے بیٹھے نظر آئے، اکتوبر میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں دونوں ملزمان نے یہودیوں کے خلاف جذبات کا اظہار کیا۔آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے پارلیمنٹ سے انتہاپسند اور نفرت انگیز بیانات کے خلاف نئے قوانین کی مکمل حمایت کا مطالبہ کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بونڈی بیچ پر یہودیوں کے تہوار کے شرکا پر فائرنگ میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے، حملہ آور باپ ساجد اکرم کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ بیٹا نوید اکرم زخمی ہو گیا تھا








Leave a Reply