یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

حکام نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے باعث اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

 سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لیٹر تک کمی دیکھی جا سکتی ہےمٹی کا تیل 8.92 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ 

اگر اس تجویز کی منظوری دے دی گئی تو پیٹرول کی قیمت موجودہ 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گر کر 257.06 روپے فی لیٹر تک آ جائے گی۔ 

مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ 180.54 روپے کے مقابلے میں 171.62 روپے پر آنے کی توقع ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »