پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے اقدام کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں پیٹرول اورڈیزل گاڑیوں کی خریداری پرپابندی لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔
چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، فیلڈ ڈیوٹی کی گاڑیوں کو استثنیٰ ہوگا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ نئے پیٹرول پمپس کی این او سی اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ سے مشروط ہوگی، نئے پیٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کے بغیرکام کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ‘گرین انرجی’ کا فروغ ترجیح ہے، صوبے میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائیگی۔








Leave a Reply