مریم اورنگزیب ان دنوں اپنی غیرمعمولی ٹرانسفارمیشن کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
جہاں کئی افراد نے اسے دیگر خواتین کے لیے ایک متاثر کُن مثال قرار دیا وہیں شوبز شخصیات اور فیشن ناقدین کی جانب سے بھی مریم اورنگزیب کے اس نئے روپ کو سراہا گیاطاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم پہلے کریش ڈائٹس پر انحصار کرتی تھیں، میں نے کئی بار اسے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں مانی، وہ 2 سے 3 ماہ تک صرف کافی یا چائے پیتی رہیں اور سخت ڈائٹس فالو کرتی تھیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مریم نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی طریقہ کار کا سہارا نہیں لیا بلکہ سخت ڈائٹ پلان فالو کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ خود بھی اسی طرح کھانا چھوڑ دیں تو ان کے چہرے کے پٹھے بھی متاثر ہوں گے۔ طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نے وزن بڑھنے کے باعث ڈائٹنگ شروع کی، اپنی صحت کا خیال رکھنا اچھی اور مثبت بات ہے لوگ بلاوجہ باتیں کر رہے ہیں، انہیں قیاس آرائیاں کرنے دیں








Leave a Reply