یورپ میں ٹک ٹاک کی پبلک پالیسی آف سیفٹی اینڈ پرائیویسی شعبے کی ڈائریکٹر Jade Nester نے بتایا کہ ہم واقف ہیں کہ ہماری کمیونٹی کے متعدد افراد اے آئی ٹولز سے تیار کردہ مواد کو پسند کرتے ہیں مگر ہم لوگوں کو اختیار دینا چاہتے ہیں کہ وہ اس طرح کا مواد زیادہ یا کم دیکھ سکیں۔
ٹک ٹاک کی جانب سے اس فیچر کا اعلان یورپین ٹرسٹ اینڈ سیفٹی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔
کمپنی نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر مجموعی طور پر روزانہ 10 کروڑ سے زائد ویڈیوز کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے اور اے آئی مواد کی شرح بہت زیادہ نہیں۔صارفین اے آئی مواد کی شرح میں کمی یا اضافہ ایپ سیٹنگز میں منیج ٹاپکس سیٹنگ کے ذریعے کرسکیں گے، جہاں اے آئی جنریٹڈ کانٹینٹ آپشن کا اضافہ کیا جائے گا۔
ٹک ٹاک کی گائیڈلائنز کے مطابق صارفین کو حقیقی نظر آنے والے اے آئی مواد پر اے آئی لیبل کا اضافہ کرنا ہوتا ہے جبکہ عوامی شخصیات کی ڈیپ فیک ویڈیوز پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔
اگر کسی اے آئی ویڈیو پر لیبل نہ لگایا جائے تو اسے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جاتا ہے۔
ٹک ٹاک کی پروگرام منیجمنٹ فار ٹرسٹ اینڈ سیفٹی شعبے کی سربراہ Brie Pegum نے بتایا کہ مواد کی جانچ پڑتال میں انسان کردار ادا کر رہے ہیں مگر اے آئی سے ہمارے عملے کو زیادہ نقصان دہ مواد برق رفتاری سے ہٹانے میں مدد ملے گی۔








Leave a Reply