ڈروم اسکرولنگ کی اصطلاح اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب آپ کسی سوشل میڈیا ایپ میں مواد کو مسلسل دیکھتے یا پڑھتے رہیں اور فون کو رکھنا مشکل ہو جائے۔

اس عادت کو نیند اور ذہنی صحت کے مسائل سے جوڑا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک نے اپنے اسکرین ٹائم منیجمنٹ پیج کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس پیج میں نئے فیچرز کا اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کے اسکرولنگ کے وقت کو محدود کیا جاسکے۔نئے فیچرز میں ایک affirmation journal نامی فیچر بھی ہے جس سے آپ 120 سے زائد پروموٹس کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

اسی طرح ایک ساؤنڈ جنریٹر ہے جو سکون پہنچانے والی آوازیں پلے کرتا ہے اور سانس کی ورزشوں کے بارے میں تجاویز دیتا ہے۔

صارفین ان فیچرز میں مختلف مشنز مکمل کرکے بیجز حاصل کرسکیں گے جو اچھی عادات کی معاونت کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »