الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری اپنی پوزیشن واضح کریں کہ ان کے خلاف کیوں نہ کارروائی کی جائے اور حلقے سے ان کے امیدوار کو کیوں نہ نااہل کیا جائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 96 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال چوہدری کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلال چوہدری بھی اپنی پوزیشن واضح کریں، ان کی مہم میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری شرکت کر رہے ہیںیاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے بھی ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر انہیں 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا تھا اور ڈپٹی مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے اس حوالے سے مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کیا گیا تھا۔








Leave a Reply