ھارتی جریدے دی وائر نے نریندر مودی، بزنس مین گوتم اڈانی اور مکیش امبانی گٹھ جوڑ پر ایک رپورٹ شائع کی جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں معاشی، سماجی، مذہبی، عدالتی، انتخابی، ادارہ جاتی اور ماحولیات تک ہر شعبہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے، بھارت میں نفرت، تقسیم، مذہبی تعصب اورکرپشن حکومتی سرپرستی میں عام ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا مکمل طور پر سرکار کے زیرِاثر ہےاور خاموشی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ کرپشن معمول بن گئی ہے جب کہ بھارتی سرکاری ادارے، قومی اثاثے اور زمینیں اونے پونے نجی گروپوں کےحوالے کیےجا رہے ہیں۔
روسی تیل کی خریداری سےمتعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی تیل کی خریداری سے فائدہ عوام کو نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی جیسے بڑے سرمایہ داروں کو ہوا۔








Leave a Reply