یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان

صنعتی اور سرکاری ذرائع  کے مطابق یکم دسمبر سے  پیٹرولیم مصنوعات میں فی لیٹر 6.35 روپے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متوقع ریلیف کا سبب عالمی سپلائی میں اضافہ بتایا جا رہا ہے، جو خلیجی خطے کے سب سے بڑے ریفائننگ کمپلیکس میں سے ایک، کویت کی الزور ریفائنری کی متعدد یونٹس کی بحالی کے بعد ممکن ہوا ہے۔13 دن کے ڈیٹا پر مبنی ابتدائی حساب کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3.70 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس کے بعد  فی لیٹر  پیٹرول کی قیمت 265.45 روپے سے کم ہوکر 261.75 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب  ہائی ا سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.28 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد قیمت  284.44  روپے سے کم ہو کر تقریباً 280.16 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »