کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سندھ حکومت کرپشن کا سب سے بڑا اڈا بن گیا ہے، کراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، کراچی کی تعمیر کے 3360 ارب روپے 15 سال میں سندھ حکومت کھا گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا میئر صاحب نے سارے ادارے اپنے قبضہ میں کر رکھے ہیں، بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، مطالبہ ہے ریڈ لائن پروجیکٹ ختم کیا جائے اور پرانا یونیورسٹی روڈ بحال کیا جائے یہ کراچی کے عوام کے ساتھ بہت بڑی بہتری ہوگی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا گلشن اقبال میں شہری کے گھر قبضہ جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ناکام بنایا، لگتا ہے یہاں کوئی حکومت موجود ہی نہیں، شہری غیر محفوظ ہو گئے ہیں، کرمنالوجی میں سندھ حکومت نے کئی پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی زمینوں پر قبضے کے خلاف جماعت اسلامی نے سیل بنا دیا ہے، زمینوں پر قبضے کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، عوام کی شمولیت سے قبضہ گیروں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے، کراچی کے شہریوں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے








Leave a Reply