کراچی: شہر کی 20 اہم شاہراہوں پر  2 اور 4 سیٹر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

کمشنرکراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں رکشوں کی پابندی کا دائرہ بڑھا کر مجموعی طور پر 26 مرکزی شاہراہوں تک کردیا گیا  ہے۔

ڈی آئی جی کی سفارش پرشہر میں رکشوں کی آمد و رفت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ تک رکشوں کی مکمل ممانعت فوری طور پر نافذ العمل کی جائے۔

ان شاہراہوں میں شاہراہ فیصل سمیت، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ قائدین، شیر شاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ سے لے کر 2 تلوار، شاہراہ فردوسی، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، راشد منہاس، ماڑی پور روڈ، شاہراہِ پاکستان، حب روڈ، قائد آباد سے لانڈھی 89، یونیورسٹی روڈ، کورنگی روڈ (ایف ٹی سی سے لے کر قیوم آباد)، کورنگی روڈ (قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ)، اورنگی روڈ، سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ، سرجانی سے سہراب گوٹھ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »