پاکستانی میزبان ندا یاسر نے ڈیلیوری بوائز کو  ٹپ نے دینے  سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی۔ 

گزشتہ دنوں  نجی ٹی وی شو کے دوران  ندا یاسر نے کہا تھا کہ ’  ڈیلیوری بوائز  جھوٹ بولتے ہیں کہ کھلے پیسے نہیں ہیں، ایسی صورتحال میں اگر میرے پاس بھی کھلے پیسے نہ ہوں تو میں ڈیلیوری بوائز کو کھڑا رکھتی ہوں اور ڈرائیور کو کھلا کروانے بھیجتی ہوں، ایسے میں جب ڈیلیوری بوائز کی اگلی ڈیلیوری میں دیر ہوگی تب وہ اگلی بار سے جھوٹ نہیں بولیں گے، یہ ان لوگوں کی عادت بن گئی ہے، جان کے کہتے ہیں کہ پیسے نہیں ہیں تاکہ اگلا شخص پورے پیسے ہی دے دے‘ ۔یہی نہیں رائیڈز کی جانب سے ندا یاسر کے خلاف  احتجاج  کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا جس کے بعد اب ندا یاسر نے رائیڈرز سے معافی مانگ لی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »