9 مئی واقعات: آئی ایس پی آر نے عمران فیض حمید گٹھ جوڑ کا دعویٰ نہیں کیا

وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے 9 مئی 2023 کے واقعات پر بات کے دوران کھل کر عمران خان اور فیض حمید کے مبینہ تعلق کا حوالہ دیا ہے۔ 

تاہم، جب براہ راست یہ سوال کیا گیا کہ آیا یہ دعویٰ کسی سول یا فوجی تحقیقاتی نتائج پر مبنی ہے یا محض قرائن شہادت کی بنیاد پر، تو شہباز حکومت کے مرکزی ترجمان اور وزیر اطلاعات نے واضح جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) سے پوچھا جائےتاہم، آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس ریلیز، جس میں جنرل فیض حمید کی سزا کا بتایا گیا ہے، کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ 9 مئی کے واقعات کے پیچھے سابق جرنیل اور عمران خان کا ہاتھ تھا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی تکمیل کے اعلان کیلئے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ جنرل فیض حمید کیخلاف کارروائی 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت شروع کی گئی، جو تقریباً 15 ماہ جاری رہی۔

پریس ریلیز کے مطابق، سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر چار الزامات ثابت ہوئے: سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹس ایکٹ کی خلاف ورزی جو ریاست کی سلامتی اور مفاد کیلئے نقصان دہ تھی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال، اور افراد کو نقصان پہنچانا۔ انہیں 11 دسمبر 2025 کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »