بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آور ساجد اکرم 1998 میں بھارتی شہر حیدرآباد سے آسٹریلیا منتقل ہوا۔
بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ذرائع نے بھارتی میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ساجد اکرم کا تعلق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد اکرم کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں پیدا ہوا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھارت کے شہر سڈنی کے بونڈی ساحل پر دو حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور سمیت 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔
بونڈی ساحل پر فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد اسرائیلی میڈیا نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا تھا اور اسرئیلی میڈیا کی دیکھا دیکھی بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیدیا تھا۔
تاہم پہلے بین الاقوامی میڈیا نے حملہ آور کا تعلق بھارت سے بتایا اور پھر بھارتی میڈیا نے بھی اس بات کا اعتراف کر لیا جس کے بعد یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ حملہ آور ساجد اکرم کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ اس کا بیٹا نوید اکرم آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا۔








Leave a Reply