بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑی پورا سیزن کھیلیں گے: چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے بی بی ایل میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں اور دورہ پاکستان پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ بی بی ایل میں جن کھلاڑیوں کے معاہدے ہوئے ہیں وہ پورا سیزن کھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول کے مطابق ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تاریخوں کا اعلان ہونا ہے، دورہ پاکستان کے حوالے سے ایشیز سیریز کے بعد کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔

ٹوڈ گرین برگ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کریں گے، 2022 میں کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان جا چکا ہوں اور یہ بڑا اچھا تجربہ تھا۔

واضح رہے کہ دورہ سری لنکا کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کا بی بی ایل کا پورا سیزن نہ کھیلنے کا خدشہ تھا، پاکستان نے جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »