پنجاب اسمبلی کےقریب ایم پی ایز ہاسٹل کی زیر تعمیر عمارت میں لگی بلند کرین پر وقار نامی شخص چڑھ گیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کا مطالبہ کیا، متعلقہ شخص نے وزیر اعلیٰ ٰکی تصویر والے بینر بھی پکڑ رکھے تھےاطلاع ملنے پر اسمبلی کے سکیورٹی حکام اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو اہلکاروں نے کرین پر چڑھے شخص کو نیچے اترنے کو کہا تو اس نے نیچے اترنے سے منع کر دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ ٰ سے ملاقات کراؤگے تو نیچے آؤں گا۔ ریسکیو اہلکار شخص کو قائل کرنے کے لیے جتن کرتے رہے لیکن وہ نہ مانا۔اسی دوران وزیر اعلیٰ ٰ کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک اور ایم پی اے رانا ارشد بھی وہاں پہنچ گئے، ذیشان ملک نے فون پر شخص سے بات چیت کی اور جائز مطالبات پورے کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی پر متعلقہ شخص نیچے اتر آیا اور وزیر اعلیٰ ٰ کے مشیر ذیشان ملک اسے اپنےساتھ گاڑی میں بٹھا کر روانہ ہوگئے








Leave a Reply