عمران خان اپنی سزا بھگتیں گے، انہیں کوئی این آر او نہیں ملےگا: گورنر پختونخوا

مذاکرات سے متعلق پیپلزپارٹی سے ابھی بات نہیں ہوئی، مذاکرات کی بات ہوتی تو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کوئی بیان دیتے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا، ماضی میں بھی پی ٹی آئی نے مذاکرات کو سبوتاژ کیا ہے، مذاکرات اگر ہوں گے تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر بات نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی اپنی سزا بھگتیں گے اور انہیں کوئی این آر او نہیں ملےگا۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک شخص کیلئے صوبے کو تباہ کیا ہوا ہے، پی ٹی آئی کو چاہیے کہ اپنے صوبے پر بھی توجہ دے، ہماری 16 مہینےکی حکومت میں ہم نے اتحادیوں اور  پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے بٹھایا تھا، لیکن اس کے بعد پی ٹی آئی نے 9 مئی واقعات کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »