آپ نے ایسا منی کمپیوٹر کبھی نہیں دیکھا ہوگا

کیبمون نامی یہ ڈیوائس ایک چھوٹے کمپیوٹر، مکینیکل کی بورڈ اور الٹرا وائیڈ ٹچ اسکرین سے لیس ہے۔

اس کے اندر رائزن اے آئی 9 ایچ ایکس 379 پروسیسر موجود ہے جبکہ 64 جی بی ڈی ڈی آر 5 ریم اور 8 ٹی بی اسٹوریج بھی دستیاب ہے۔

کسی لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ کے ڈیزائن کی بجائے اس ڈیوائس میں کی بورڈ اور ڈسپلے کو فلیٹ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس کمپیوٹر میں 13 انچ کا ڈسپلے موجود ہے جس میں ٹچ سپورٹ دی گئی ہے یعنی کی بورڈ کی بجائے اسکرین سے بھی براہ راست استعمال کیا جاسکتا ہے۔ڈیوائس میں اسٹائلوس سپورٹ بھی دی گئی ہے اور کمپنی کے مطابق یہ سپورٹ اسکیچ یا ڈیزائنز بنانے کے لیے بہترین ہے۔

ڈیوائس کے اندر 70 واٹ بیٹری سپلائیز پاور، یو ایس بی سی سپورٹ جیسے فیچرز دیے گئے ہیں۔

2 یو ایس بی 4 پورٹس، 2 یو ایس بی ٹائپ اے پورٹس، ایک ایچ ڈی ایم آئی 2.1 آؤٹ پٹ اور ایک یو ایچ ایس ایس ڈی کارڈ ریڈر بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔

وائی فائی 7 سپورٹ بھی صارفین کو دستیاب ہوگی اور اس کی قیمت 400 سے 532 ڈالرز تک رکھی گئی ہے مگر یہ منی کمپیوٹر محدود صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »