عارف والا: کھانا پکانے کے دوران گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 کمسن بیٹیاں جاں بحق

پولیس کے مطابق عارف والا میں خاتون گھر میں گیس سلنڈر چولہے پر کھانا بنارہی تھیں کہ اچانک اس میں آگ لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ گیس سلنڈر چولہے میں آگ گیس کی لیکج کی وجہ سے لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں ماں اور 2 کمسن بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں جب کہ باپ شدید زخمی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »