Entertainment

اقراء عزیز نے یاسر حسین کو ہاں کہہ دی

کس اسٹائل ایوارڈ 2019 کی ستاروں سے سجی تقریب گزشتہ رات کراچی میں منعقد ہوئی۔ اسٹائل ، فیشن اور گلیمر سے ہٹ کر اس بار کے ایوارڈز کی خاص بات اداکار یاسر حسین کی جانب سے اقراء حسین کو پروپوز کرنا رہی۔ ہر اہم موقع پر ایک ساتھ دیکھے جانے والے یاسرحسین اور اقراء کی گہری دوستی کے حوالے سے شوبز حلقوں کے علاوہ ان کے مداحوں کو بھی انتظار تھا کہ وہ دوںوں کب اس دوستی کو خاص بندھن [...]

Read more...

فلم باجی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا کہ میرا کیریئراپنے عروج پر ہے‘ میرا

لاہور: فلم اسٹار میرا کا کہنا ہے کہ فلم ’باجی‘ کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ میرا کیریئر اپنے عروج پر ہے ، بنیادی طور پر میں تصور کرتی ہوں کہ میرا فلمی کیریئر درحقیقت اب شروع ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرو یو میں اداکارہ میرا نے کہاکہ پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے صرف اس کو گروم کرنے کی ضرورت ہے ۔فلم باجی کی کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ لوگ آج بھی میرا کی [...]

Read more...

جیا دھڑک دھڑک کس نے لکھا؟ میوزک کمپوزر نے سعدیہ امام کا دعویٰ مسترد کردیا

کراچی: سعدیہ امام کے دعوے کے بعد میوزک کمپوزر فیصل رفیع میدان میں کود گئے اور انہوں نے اداکارہ کا دعویٰ مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ اور ہوسٹ سعدیہ امام نے گزشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں میزبان وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ راحت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا مشہور گیت ’’جیا دھڑک دھڑک‘‘ کی شاعری سعدیہ امام نے خود تحریر کی۔ ایک اور سوال [...]

Read more...

فلموں سے ایمان خطرے میں پڑ گیا، دنگل گرل زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا

ممبئی: بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے بعد بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ میں گیتا پوگھاٹ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی زائرہ وسیم نے فلموں کو خیرباد کہتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فلموں کی وجہ سے ان کا ایمان سے رشتہ خطرے میں پڑ گیا تھا۔ زائرہ وسیم نے فیس بک پوسٹ میں بالی ووڈ سے قطع تعلق کرنے کی وجہ [...]

Read more...

شیشہ پارلر کی ویڈیو: ثانیہ مرزا اور وینا ملک کی سوشل میڈیا پر تکرار

ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کھلاڑیوں کی شیشہ پارلر کی وائرل ویڈیو پر ایسا تنازع کھڑا ہوا جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور اسی حوالے سے سوشل پر ثانیہ مرزا اور وینا ملک کی تکرار بھی ہوئی۔ اداکارہ وینا ملک نے ایک ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ دراصل ثانیہ میں بچے کے لیے پریشان ہوں، آپ لوگ [...]

Read more...

فروزن ٹو کا دوسرا ٹریلر جاری

بچوں کی سب سے پسندیدہ ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم فروزن ٹو کا دوسرا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے، فروزن کا شمار سب سے زیادہ پسند کی جانے والی کارٹون اینی میٹڈ فلمز میں ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سنہ 2013 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر ڈزنی اینیمیٹڈ فلم فروزن کے دیوانے ایک بار پھر دونوں شہزادیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ والٹ ڈزنی کمپنی نے فلم کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا ہے۔ فروزن دو شہزادیوں کی [...]

Read more...

ہالی ووڈ کی نئی کرائم تھرلر فلم ’’جوکر‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم جوکر کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، سنسنی خیزمناظر سے بھرپور فلم چار اکتوبر کو پردہ سیمیں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہدایت کار ٹوڈ فلپس کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے مسخرے کے گرد گھومتی ہے جو احساس محرومی کا شکار ہو کر خونی قاتل کا روپ دھار لیتا ہے۔ اس کی ماں اسے مسکرانے اور خوش رہنے کی تلقین کرتی ہے لیکن ایک دن گلی [...]

Read more...

سنی دیول کے بیٹے نے بھی بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھ دیا

 بالی وڈ کے نامور اداکار دھرمیندر کے تینوں بیٹے سنی دیول، بوبی دیول اور ابھے دیول فلم نگری سے وابستہ ہیں اور اب ان کے پوتے کرن دیول بھی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ سنی دیول نے گزشتہ روز ویلنٹائن ڈے پر اپنے بیٹے کرن دیول کی آنے والی ڈیبیو فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ کیپشن میں سنی دیول نے لکھا، ’ایک والد کی حیثیت سے میں کنفیوژ بھی ہوں اور فخر [...]

Read more...

اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد

پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کو مقبول ترین تھیٹر پلے ’ہیملیٹ  اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں جاندار اداکاری پر بین الاقوامی ’’ بے ٹی مچل ایوارڈ ‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ 22ویں ‘بے ٹی مچل ایوارڈ’ کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو کینیڈا میں منعقد کی جائے گی جس میں احد رضا میر کو بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت پانے والے احد رضا میر [...]

Read more...

احد سجل منگنی: میجر جنرل آصف غفور کی مبارک باد

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکاروں احد رضا اور سجل علی کو نئے رشتے کے بندھن میں بندھنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار احد رضا نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر باضابطہ سجل علی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو  اس خوشخبری سے آگاہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے دعاؤں [...]

Read more...