Politics

وزیر اعظم عمران خان کا آیندہ ماہ امریکا کے دورے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا آیندہ ماہ امریکا کے دورے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ ایک اعلیٰ سطح پاک امریکا رابطے کے بعد امکان ہے کہ آیندہ ماہ وزیر اعظم امریکا کے دورے پر جائیں۔ ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 20 جولائی کو امریکا کا دورہ کر سکتے ہیں، اس دورے [...]

Read more...

قومی اسمبلی: شہباز شریف کی متنازع تقریر پر حکومتی ارکان کا شدید احتجاج

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے اسپیکر کی رولنگ کے باوجود وزیر اعظم کے لیے متنازع لفظ استعمال کیا، جس پر ایوان میں شدید احتجاج ہوا. تفصیلات کے مطابق پابندی کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے لئے حذف شدہ لفظ استعمال کیا گیا، اس عمل پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن لیڈر کے خلاف نعرے بازی کی۔  حکومتی ارکان کی جانب سے شہباز شریف کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چور چور کے نعرے لگائے گئے. اسپیکر کی جانب سے شہباز [...]

Read more...

جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 8 جولائی تک توسیع

اسلام آباد : احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 8 جولائی تک توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کو پیش کیا گیا، سماعت میں وکیل لطیف کھوسہ نے کہا شفافیت کرتےہیں توحلیمہ بی بی کوتو نوٹس جاری نہیں کرتے، ہمیں کوئی ہمدردی نہیں چاہیےاورنہ کوئی توقع ہے۔ فریال تالپور نے بیان میں کہا [...]

Read more...

جب تک پیسے اکٹھے نہیں کریں گے ملک نہیں چل سکتا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک پیسے اکٹھے نہیں کریں گے ملک نہیں چل سکتا، ہم آمدنی بڑھانے اور اخراجات میں کمی کی کوشش کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری ٹیم موجود ہے عوام اور بزنس مینز کی شکایات سننے کو تیار ہیں، ملک کو قرضوں سے نجات دلائیں گے بس تھوڑا مشکل وقت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی کاروبار [...]

Read more...

سٹیزن پورٹل پر 10 لاکھ افراد کی رجسٹریشن اس نظام پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے: وزیر اعظم

سلام آباد/ کراچی: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 8 ماہ میں 10 لاکھ افراد پاکستان سٹیزن پورٹل میں رجسٹرڈ ہوئے، یہ نظام اور اس کی افادیت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر دس لاکھ افراد کی رجسٹریشن اس نظام کی افادیت پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد [...]

Read more...

شہبازشریف کاحکومت سےنیابجٹ پیش کرنےکامطالبہ

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے چین کے ساتھ پورٹ قاسم میں ساڑھے 12 سو میگا واٹ کے منصوبے، ہائیڈرو پاور اور دیگر سڑکوں کے منصوبوں پر معاہدے کیے۔ انہوں نے بجٹ 20-2019 مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا خدا کر کے یہ موقع آیا کہ سکون سے ایوان میں بات کر سکیں، ایوان میں موجود لوگ عوام [...]

Read more...

وفاقی کابینہ کا اجلاس: بجٹ اجلاس اور حالیہ گرفتاریوں پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران وزیراعظم کابینہ کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت پراعتماد میں لیں گے۔ کابینہ کا اجلاس دن ساڑھے 11 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا جس میں انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ، حالیہ گرفتاریوں اور بجٹ اجلاس معاملے پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔ وفافی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق کابینہ کو احساس [...]

Read more...

جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرنا بڑا جرم ہے: چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرنا بڑا شدید جرم ہے۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سینئر اسسٹنٹ بینک محمد انور کے جعلی اکاؤنٹس کھلوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر معاملہ نمٹا دیا۔ عدالت نے کہا کہ ایک کیس میں ٹرائل کورٹ نے ملزم [...]

Read more...

آمدن سے زائداثاثہ جات کیس : حمزہ شہباز 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور : احتساب عدالت نے کرپشن کے مقدمات میں ملوث مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو 26 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، نیب نے عدالت سے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ لینے کی استدعا کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف سخت سیکیورٹی حصار میں احتساب عدالت میں پہنچایا گیا، احتساب [...]

Read more...

دس سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک کیسے پہنچا؟ وزیر اعظم کا اعلیٰ سطح کا کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں ہائی پاورڈ کمیشن بنا رہے ہیں، 10 سال میں قرضہ 24 ہزار ارب تک کیسے پہنچا، اس کی رپورٹ بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے بجٹ کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ اور پی پی نے معیشت کو غیر مستحکم کرنے کی پوری کوشش کی، زرداری کی 100 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سامنے [...]

Read more...